ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ساہیوا ل (ساہیوال نیوز لائیو – 12 اکتوبر 2020 – عقیل اشفاق) ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ شہریوں کو معیاری ادویات کی فراہمی اور میڈیکل سٹورز کی مسلسل چیکنگ ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا سکتی –

انسانی جانوں سے کھیلنے والے سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے ڈرگ انسپکٹرز روزانہ میڈیکل سٹور کی چیکنگ یقینی بنائیں – انہو ں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی،سیکرٹری بورڈ عطیہ نواز،ڈرگ انسپکٹر ساہیوال محمد عرفان منیر اور ڈرگ انسپکٹر چیچہ وطنی سلیم نور نے شرکت کی –

اجلاس میں 22افراد کے خلاف جاری بورڈ کی کارروائی پر غور کیا گیا اورمیڈیکل سٹورز پر معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے -زیادہ تر کیسز وارنٹی کے بغیر ادویات کی فروخت،لائسنس کا نہ ہونا،غیر متعلقہ دوکانوں پر ادویات کی فروخت، سٹیورائڈز کی فروخت اور ریکارڈ کے درست نہ ہونے سے تھا –

ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ہدایت کی کہ لائسنس اور وارنٹی کے بغیر کسی قسم کی ادویات فروخت کرنے کی قطعا اجازت نہ دی جائے۔ – اجلاس میں بورڈ نے درست ریکارڈ نہ رکھنے پر9 دوکانداروں کو وارننگ بھی دی- ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ چیکنگ کے دوران تمام ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف قانونی کارروائی کریں تا کہ عوام کو معیاری ادویات کی فروخت ممکن بنائی جا سکے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے