منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / ساہیوال بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحان میں ڈی پی ایس کا امتیاز

ساہیوال بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحان میں ڈی پی ایس کا امتیاز

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 23 ستمبر 2020 – راشد بشیر) ساہیوال بورڈ کے اِنٹرمیڈیٹ اِمتحان میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کے حسب روایت شاندار نتائج۔
محمدثمران شاہد کی 1069 نمبر حاصل کر کے بورڈ، پر ی انجینئرنگ گروپ اور کالج میں پہلی پوزیشن، منیبہ شوکت کی1066 نمبر کے ساتھ بورڈ میں تیسری، پری میڈیکل گروپ میں اور کالج میں لڑکیوں میں پہلی پوزیشن جبکہ محمداحمد افتخار نے بھی1066نمبر حاصل کرکے بورڈ میں تیسری، پری میڈیکل گروپ میں دوسری اور کالج میں پری میڈیکل گروپ میں طلبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
کالج نے ساہیوال بورڈ کے انٹر میڈیٹ امتحانات میں اوور آل 7 پوزیشنز حاصل کرکے اپنے پرانے ریکارڈ کو بہتر کیا ھے۔ یہ بات کالج کے پرنسپل برگیڈیئر ریٹائرڈ سید انوار الحسن کرمانی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی پی ایس کے بوائز سیکشن کے پری میڈیکل گروپ میں 180 طلباء نے امتحان دیا جن میں سے 123طلباء نے A پلس گریڈ حاصل کیا جبکہ بوائز سیکشن کے پری انجینئرنگ گروپ میں 158طلباء نے امتحان دیا اور 79 طلباء نے A پلس گریڈحاصل کیا اس طرح مجموعی طور پر بوائز سیکشن میں338 طلباء میں سے 202طلباء نے A پلس گریڈ حاصل کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کالج کے گرلز سیکشن کے پری میڈیکل گروپ میں 248 طالبات نے امتحان دیا جن میں سے 162طالبات نے Aپلس گریڈ حاصل کیا جبکہ پری انجینئرنگ گروپ میں 38طالبات نے امتحان دیا اور 24 طالبات نے A پلس گریڈحاصل کیا اس طرح 286طالبات نے امتحان میں سے 186طالبات نے Aپلس گریڈ حاصل کیا۔
ڈی پی ایس کے کل 624طلباء و طالبات میں سے 388 نے Aپلس گریڈ میں کامیابی حاصل کی اور رزلٹ 100فیصد رہا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے شاندار نتائج پر ڈی پی ایس کے پرنسپل برگیڈیئر ریٹائرڈ سید انوار الحسن کرمانی اور اساتذہ کو مبارک باد دی ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے