ڈی پی ایس ساہیوال کے لیکچرار نے اسلامک سٹڈیز میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

ساہیوال شہر سے تعلق رکھنے والے عظیم دانشور، نقاد اور سیرت ایوارڈ یافتہ شاعر ملک غلام فرید شوکت(مرحوم) کے ہونہار فرزند ملک نذر فرید احمد نے پاکستان کی معروف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اپنے مقالے “تفسیر مفاتیح الغیب میں مباحث سیرت کا تجزیاتی مطالعہ” کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی اعلی ڈگری مکمل کی ہے۔
ڈاکٹر نذر فرید احمد اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کرنے والے ساہیوال کے پہلے قابل فخر سپوت ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سال سے ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے