ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں ای روز گار داخلوں کا آغاز

کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں ای روز گار داخلوں کا آغاز

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 19 ستمبر 2020 – بیورورپورٹ) کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے ای روزگار سنٹر میں مفت ٹریننگ پروگرام کے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار صفدر علی نے بتایا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے صوبے بھر میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

پروگرام میں مفت تربیت حاصل کرنے کے لیے ای روز گار پروگرام کے آن لائن پورٹل پر درخواست دیں۔ اس پروگرام میں داخلے کے لئے اہلیت کا معیار16 سالہ تعلیم، آن لائن ٹیسٹ، پنجاب کا ڈومیسائل، شناختی کارڈ اور پینتیس سال سے عمر کم ھونا ہے۔

پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز سے ٹریننگ برائیکری ایٹو ڈیزائن، ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کے شعبہ جات اس پروگرام کی خصوصیات میں شامل ہیں –

تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس، پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ اس پروگرام کا حصہ ہیں۔ تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے