منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / ٹیچرز یونین کی جانب سے نئے ایجوکیشن افسران کی تعیناتی کا خیر مقدم

ٹیچرز یونین کی جانب سے نئے ایجوکیشن افسران کی تعیناتی کا خیر مقدم

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 29 ستمبر 2020 – عابد شجاع ملہی سے) پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال اور چیچہ وطنی کے عہدیداران نے خادم حسین موہل کو ریگولر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری اور تنویر احمد غزالی کو بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ہیڈکوارٹر رانا نوید عظمت کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری بننے پر مبارکباد پیش کی.

ایس ای ایس کے صدر عابد شجاع ملہی نے نئے افسران کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع ساہیوال نئے افسران کے تجربے اور خدمات سے بھرپور استفادہ کرے گا.

ڈاکٹر محمد مسعود ، محمد شفیق جٹ، ماہر تعلیم توقیر احمد، رضوان الحق، محمد شریف اور فہیم رشید وغیرہ نے بھی نئے افسران کو مبارکباد پیش کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے