13

ساہیوال : ایلیٹ فورس کا صحافی پر تشدد، ڈی پی او نے نوٹس لے لیا

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 15 اکتوبر 2020 – نمائندہ خصوصی) ایلیٹ فورس کے ملازمین کا صحافی پر تشدد، ڈی پی او نے نوٹس لے کر انکوائری افسر مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹار ایشیا نیوز کے ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال مزمل حسین نواب پر ایلیٹ فورس کے ملازمین نے تشدد کیا ہے۔

مزمل حسین باہر والے اڈے پر بس ایکسیڈنٹ کی کوریج کر رہے تھے جس پر ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے مزمل حسین نواب پر تھپڑوں اور مکوں کی برسات کر دی۔

ڈی پی او نے صحافیوں کے احتجاج پر نوٹس لے کر ڈی ایس پی سٹی سرکل کو انکوئری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

انکوائری میرٹ پر کرنیکی ہدایت۔ انکوائری میں پولیس ملازمین کا قصور سامنے آنے پر بلا تفریق کاروائی کی جائیگی۔ صحافی معاشرے کا ستون ہیں کسی کو کسی کی عزت نفس مجروح کرنے کی اجازت نہیں۔
ڈی پی او امیر تیمور خان

اپنا تبصرہ بھیجیں