بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی : اوکانوالہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

چیچہ وطنی : اوکانوالہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – یکم اکتوبر 2020 – ترجمان بلدیہ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سرکل چیچہ وطنی نے امروز ہمراہ عملہ میونسپل کارپوریشن سٹی ایریا ء چیچہ وطنی پیلس چوک تا سبز منڈی ، ٹی ایچ کیو ہسپتال تک نا جائز تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

اس روڈ پر واقع تمام نا جائز تجاوزات کو مستقل بنیادوں پہ ختم کروایا گیااور رونگ پارک گاڑیوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی اور ان کے چالان کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے اس ایکشن کو عوام الناس کی طرف سے خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اس موقع پر انچارج ٹریفک سرکل چیچہ وطنی نے بتایا کہ آئندہ بھی کاروائی جاری رکھیں گے تاکہ سفر کو آسان بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے