76

کامسیٹس ساہیوال میں قائم ای روزگار سنٹر میں داخلوں کا آغاز

ساہیوال(ساہیوال نیوز لائیو – 11 دسمبر 2020 – ترجمان یونیورسٹی) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افئیر ڈپیارٹمنٹ حکومت پنجاب کے اشتراک سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کی غرض سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں قائم ای روزگار سنٹر میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

یہ بات ڈائکریکٹر سی یو آئی، ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے ایک ملاقات میں بتائی۔

صفدرعلی، احتشام شریف چشتی بھی اس موقع پر موجودتھے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے انقلابی پروگرام کے تحت تعلیم یافتہ اور بے روزگار نوجوان شہریوں کو فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانے کی مفت تربیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس پروگرام کو طلبہ اور طالبات کی کیثر تعداد نے بہترین اقدام قرار دیا ھے اور بھرپور شرکت کر کے اپنے لیے گھر بیٹھے بین الاقوامی مارکیٹوں سے روزگار حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر ای روزگار سنٹر، سی یو آئی، ساہیوال کیمپس کے فوکل پرسن صفدر علی نے بتایا کہ ای روزگار پروگرام کے 13 ویں بیج میں مفت تربیت حاصل کرنے کے لیے ای روزگار لنک پر آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اہلیت کے معیار میں 16 سالہ تعلیم، پنجاب کا ڈومیسائل، قومی شناختی کارڈ اورعمر کی حد 35 سال ضروری ہے جبکہ آن لائن ٹیسٹ کے ذریعے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں