بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / مغوی کے والد کی ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال کے خلاف کاروائی کی اپیل

مغوی کے والد کی ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن ساہیوال کے خلاف کاروائی کی اپیل

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 4 اکتوبر 2020 – نمائندہ خصوصی) بیٹے کی جان کو زمان وٹو سے شدید خطرات لاحق ہیں، نقصان پہنچا تو ذمہ دار زمان وٹو ہو گا، ایس ایچ او کے انسانی اسمگلروں سے قریبی روابط ہیں، نا قابل تردید ثبوت پیش کر سکتا ہوں، میرے بیٹے کو نامعلوم مقام پر محبوس کر رکھا ہے جہاں سے اپنی مرضی کے بیان جاری کروا رہا ہے.

انیلا عمران گینگ فرید ٹاؤن کے علاقہ میں زمان وٹو کی سرپرستی میں دھندہ کر رہا ہے، بیٹے کی بازیابی کیلئے بھلوال ریڈ میں مجھے ساتھ لیجانے سے انکار کر دیا، پہاڑوں کی تصویریں اور وائس میسج زمان وٹو کی ذہنی اختراع ہیں جنہیں ملزمان کو فائیدہ پہنچانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، فرسٹ ایئر کے مغوی طالب علم مینار رسول چوہان کے پراسرار اغوا کے مقدمہ کے مدعی غلام رسول چوہان نے ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن زمان رشید وٹو کو اغوا کاروں کا سرپرست قرار دے دیا،سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں غلام رسول چوہان نے زمان رشید وٹو کو اپنے بیٹے کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سمیت آ رمی چیف سے مدد مانگ لی.

آ ڑھتی غلام رسول چوہان کے مطابق ایس ایچ او فرید ٹاؤن زمان رشید وٹو کے بین الاقوامی انسانی اسمگلروں سے قریبی روابط ہیں، اس بارے کسی بھی غیر جانبدار فورم پر ناقابلِ تردید ثبوت پیش کرنے کو تیار ہوں، انہوں نے سوشل میڈیا کے لیے جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ مغوی مینار رسول کو انیلا عمران گینگ نے نامعلوم مقام پر محبوس کر رکھا ہے، زمان وٹو کو مغوی تک رسائی حاصل ہے جس سے اپنی مرضی کے بیان جاری کروا رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او زمان وٹو مکمل طور پر اغوا کاروں کا سرپرست بن چکا ہے، زمان وٹو کی تمام تر کوششیں نامزد ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر مغوی سے برآمد ہونے والے بھاری مالیت کے زیورات اور نقدی ہڑپ کرنے کے لیے ہیں، حالیہ دنوں میں زمان و ٹو نے مغوی مینار رسول کی آ ڈیو اور ویڈیو جاری کی ہیں جن میں ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر مقدمہ واپس لینے کا کہلوایا گیا ہے.

آ ڑھتی غلام رسول کے مطابق مقدمہ کے نامزد ملزمان اور ایس ایچ او زمان وٹو ایک دوسرے کی زبان بول رہے ہیں اور اپنے بییانیہ کی تائید میں محبوس مغوی مینار رسول سے مرضی کے بیانات جاری کروا ے جا رہے ہیں جن کے ذریعے اعلی افسران اور راے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جانتا ہے کہ زمان رشید وٹو کا تعلق ایک سفید پوش گھرانے سے ہے ایسا شخص تھوڑے عرصے میں کروڑوں کی جائیداد کا مالک کیسے بن گیا.

زمان وٹو جن تھانوں میں تعینات رہا وہاں کے لاتعداد متاثرین اپنی دردناک کہانیوں کے ساتھ آ ڑھتی غلام رسول چوہان سے رابطے کر رہے ہیں، آ ڑھتی غلام رسول چوہان نے وزیراعظم عمران خان، چیف آ ف آ رمی سٹاف، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، آ ی جی پنجاب پولیس انعام غنی، آ ر پی او طارق عباس قریشی، ڈی پی او امیر تیمور خان سے دادرسی اور زمان وٹو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے