194

مشن چوک ساہیوال سے منشیات فروش گرفتار، 2 کلو چرس برآمد

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو- 5 فروری 2021 – ترجمان پولیس) تھانہ فتح شیر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ایس ایچ او تھانہ فتح شیر مدثر غفار خان ، احمد مسعود ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش بہادر علی سکنہ مشن چوک ساہیوال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا-

ملزم سے 2 کلو 580 گرام چرس اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی۔ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور کافی عرصے سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا جسکو پابند سلاسل کیا گیا۔

__________________________________

اپنا تبصرہ بھیجیں