ساہیوال: پیشی پر آئے مدعی پر مخالفین کی فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل سمیت دو خواتین زخمی

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 26 جون 2021 – ترجمان پولیس ) نیشنل بنک ساہیوال کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں لیڈی کانسٹیبل سمیت دو خواتین زخمی ہو گئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق مقدمہ قتل میں بری ہو نے والی خاتون قاسمین اور لیڈی کانسٹیبل طاہرہ منیر پر ملزم نے نیشنل بنک کے قریب فائر کیے جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔

ملزم سکندر ولد رفو خان قوم پٹھان سکنہ اڈہ شریں والا کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ۔ قیدی خاتون قاسمین مقدمہ نمبر 411/20 بجرم 302 ت پ تھانہ بہادر شاہ میں ملزمہ تھی جس کو عبدالغفور ASJ صاحب نے آج مورخہ 26 جون کوبری کیا ۔ فائرنگ کر نے والا ملزم سکندر مقدمہ نمبر 411/20 کا مدعی ہے ۔

مقدمے کے فیصلے کے نتیجہ سے رنجیدہ ہو کر ملزم سکندر نے جان سے مارنے کی نیت سے مقدمہ کی ملزمہ خاتون قاسمین اور لیڈی کانسٹبل طاہرہ منیر پرفائر کیے جو کہ خوش قسمتی سے بچ گئیں ۔ زخمی قیدی خاتون اور لیڈی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

uae urdu logo

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے