ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / کرونا ضوابط کی خلاف ورزی پر ساہیوال کے تینوں تھیٹر بند کر دیے گئے

کرونا ضوابط کی خلاف ورزی پر ساہیوال کے تینوں تھیٹر بند کر دیے گئے

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 2 اکتوبر 2020 – عقیل اشفاق سے) ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کورونا ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے شہر میں چلنے والے تینوں تھیٹرز غیر معینہ مدت کے لئے سیل کر دیئے ہیں –

انہوں نے ان تھیٹرز کو سیل کرنے کے احکامات ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی کی سربراہی میں بننے والی تین رکنی کمیٹی کی سفارشات پر جاری کئے جس نے ان تھیٹرز میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزیوں کی نشاندہی کی تھی-

ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے یہ پابندی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب کی طرف سے تفویض کردہ اختیارات کی تحت عائد کی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے