بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر پھیلی ویڈیوز کو سازش قرار دے دیا

جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر پھیلی ویڈیوز کو سازش قرار دے دیا

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 9 اکتوبر 2020) جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے ادارے کے خلاف سازش قرار دیا ہے.

انتظامیہ نے طلباوطالبات کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوئی شرپسند گروہ منظم طریقے سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کر رہا ہے. نیز ادارہ سرکاری ایجنسیوں کی مدد سے اس گروہ کو پکڑنے کے لیے سائبرکرائم ونگ کی خدمات حاصل کر رہا ہے. گروہ کو پکڑنے میں مدد کرنے والے کے لیے انتظامیہ ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتی ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے کچھ طالبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں نے لڑکیوں نے انکشاف کیاہے کہ لڑکیوں کو امتحان میں نمبر لگوانے کے لیے پرنسپل اپنی جنسی خواہشات پوری کرنے کے لیے مجبور کرتاہے۔ یہ ویڈیوز ساہیوال، چیچہ وطنی و گردونواح کے پیجز، پریس کلب گروپس میں شیئر کی گئی ہیں.

متاثرہ طالبات نے اپنے وڈیو بیان میں مزیدکہاکہ انہوں نے چیئر مین نیب، وائس چانسلر اور وزیر اعلی کو درخواستیں دیں مگر کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا اور وہ تنگ آکر میڈیا کا سہارا لے رہی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی، وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے