ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / جی سی یونیورسٹی ساہیوال سکینڈل ، پولیس کو ویڈیوز وائرل کرنے والی لڑکیوں کی تلاش

جی سی یونیورسٹی ساہیوال سکینڈل ، پولیس کو ویڈیوز وائرل کرنے والی لڑکیوں کی تلاش

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 12 اکتوبر 2020 – ملک مبین سے) اپنےآپ کو جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کی طالبہ ظاہر کرنے والی ایک نامعلوم لڑکی کی طرف سے وائرل ہونے والی ویڈیو کی تاحال رپورٹ.

اپنےآپ کو جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کی طالبہ ظاہر کرنے والی ایک نامعلوم لڑکی کی طرف سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور خان نے فورا نوٹس لیا۔ ویڈیو میں نامعلوم لڑکی نے نہ تو اپنی شناخت ظاہر کی اور نہ ہی کوئی رابطہ نمبر بتایا لیکن چند سٹاف ممبرز جی سی یونیورسٹی کا نام لیا۔

ڈی پی او ساہیوال نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل اور ایس ایچ او پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم گزشتہ 4 روز سے اسے تلاش کر رہی ہے لیکن تاحال نہ ملی ہے جبکہ ایس ایچ او نے ویڈیو میں بیان کیے جانے والے سٹاف ممبرز جی سی یونیورسٹی کو شامل انکوائری کر لیا ہے جنہوں نے ویڈیو میں لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ ادارہ کو بدنام کرنیکی سازش ہے۔تا ہم اگر نامعلوم لڑکی ٹریس ہوئی تو بمطابق قانون کاروائی کی جائے گی. ترجمان پولیس ساہیوال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے