بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں طالبات کو بلیک میل کرنے کا مبینہ سکینڈل

جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں طالبات کو بلیک میل کرنے کا مبینہ سکینڈل

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 9 اکتوبر 2020) جی سی یونیورسٹی ساہیوال کیمپس میں مبینہ طور پر لڑکیوں کو فیل کرنے کی دھمکی دے کر جنسی زیادتی کرنے کا انکشاف۔

کیمپس طالبات کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں نے لڑکیوں نے انکشاف کیاہے کہ لڑکیوں کو امتحان میں نمبر لگوانے کے لیے پرنسپل اپنی جنسی خواہشات پوری کرنے کے لیے مجبور کرتاہے۔

ہوسٹل میں مقیم لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا یا جاتا ہے۔ اس نے اپنی خواہش پوری کرنے لیے فراز حنیف، یونس کھوکھر، محمد سرمد، محمد عارف، میڈم (ر) اور ن پر مشتمل گروہ بنا رکھا ہے جو لڑکیوں کو مجبور کر کے چوہدری سہیل طارق کو پیش کر تے ہیں۔

متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ فراز حنیف نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے فیل کرنے کی دھمکی دی۔ جب میں نے انہیں میڈیا پر جانے کی دھمکی دی تو ایک لاکھ روپے رشوت لے کر میرا سمسٹر کلیر کر دیا۔

متاثرہ طالبات نے اپنے وڈیو بیان میں مزیدکہاکہ انہوں نے چیئر مین نیب، وائس چانسلر اور وزیر اعلی کو درخواستیں دیں مگر کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

تنگ آکر میڈیا کا سہارا لے رہی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی، وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے