ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / غلہ منڈی پولیس کا گودام پرچھاپہ، لاکھوں روپے کی پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد

غلہ منڈی پولیس کا گودام پرچھاپہ، لاکھوں روپے کی پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 9 اکتوبر 2020 – ترجمان پولیس) غلہ منڈی پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کرلیں.

تفصیل کے مطابق ڈی پی اوساہیوال امیر تیمور بزدار کی ہدایت پر تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او اللہ دتہ شاہین ، اےایس آئی شاہد محمود چوہدری، پولیس ٹیم وایلیٹ فورس نے خفیہ اطلاع پر سِرکی بازار کے ایک گودام میں چھاپہ مار کر ہزاروں کی تعداد میں لاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر لی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

پولیس تھانہ غلہ منڈی کے مطابق برآمد ہونے والی پتنگوں اور ڈور کی چرخیوں کی تعداد تقریباً پچاس ہزار کے قریب ہے اور ان کی مالیت دس لاکھ کے قریب بنتی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے