ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / ساہیوال : تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے سکیم نمبر 2 سے آٹھویں جماعت کی طالبہ اغوا

ساہیوال : تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے سکیم نمبر 2 سے آٹھویں جماعت کی طالبہ اغوا

ساہیوال ( ساہیوال نیوز لائیو – 8 اکتوبر 2020 – سید طمطراق شاہی سے) تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے سکیم نمبر 2 سے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مکان نمبر ای115 کے رہائشی محمد اکرم کی 14 سالہ بیٹی حفصہ شام کے وقت کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر نکلی جو واپس نہ آ ئی۔

حفصہ گھر کے قریب واقع پری فورسز سکول میں زیر تعلیم ہے ، گھر والوں نے تلاش میں ناکامی پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے معلومات حاصل کرنے کے بعد کوی کاروائی نہیں کی اور گھر والوں کو اپنے طور پر تلاش کا مشورہ دےکر چلے گئے،۔

بچی کا والد روزگار کے سلسلے میں راولپنڈی ہوتا ھے، بچی ماموں سیف اللہ کی کفالت میں تھی جسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں قتل، اغوا، ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اہالیان علاقہ نے ڈی پی او امیر تیمور خان سے تھانہ فرید ٹاؤن کے ایس ایچ او زمان رشید وٹو کی غیر پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث سنگین جرائم کی شرح میں خوفناک اضافہ پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے