منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / 44 ویں سالگرہ کے موقع پر گاسپل چرچ ساہیوال میں خصوصی تقریب

44 ویں سالگرہ کے موقع پر گاسپل چرچ ساہیوال میں خصوصی تقریب

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 2 اکتوبر 2020 – عقیل اشفاق) پاکستان کی ترقی اور استحکام ملک میں بسنے والے تمام مذاہب اور طبقات کے افراد میں بھائی چارہ اور رواداری کے قیام میں ھے تاکہ ہر شہری تحفظ کے احساس کے تحت دلجمعی سے ملک کی خدمت کرسکے –

ملک کی مسیحی برادری نے پاکستان کے قیام اور اس کی سماجی و معاشرتی ترقی خصوصا صحت اور تعلیم کے شعبوں میں گرا ں قدر خدمات سر انجام دی ہیں جو قابل ستائش ہیں –

یہ بات ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے گاسپل مشن کی 44 ویں سالگرہ پر گاسپل چرچ میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں آر پی او طارق قریشی اور بشپ ابراہام عظیم ڈینئل کے علاوہ چرچزکے پادریوں اور مسیحی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی –

انہوں نے اپنے خطاب میں ساہیوال میں بسنے والے مسیحی برادری کی مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار کو سراہا اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کو در پیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی –

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 4کروڑ روپے کی رقم سے چرچز کی تزئین و آرائش اور مسیحی کالونیوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں –

اس سے پہلے بشپ ابراہام عظیم ڈنیئل نے مسیحی برادری کے ملک کی ترقی میں کردار پر روشنی ڈالی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں بھر پور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے