188

اوکانوالہ بنگلہ: ڈی ای او سیکنڈری خادم حسین موہل کی ہائیر سیکنڈری سکول آمد، نئے کلاس رومز کا افتتاح

چیچہ وطنی(ساہیوال نیوز لائیو ڈاٹ کام – 26 جنوری 2021 – محمد سعید سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری خادم حسین موہل کی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوکانوالہ بنگلہ آمد، اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے دو نئے کلاس رومز کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ہذا کے سابق طلبا و معززین علاقہ کے تعاون سے دو عدد نئے کلاس رومز تعمیر کیے گئے جن کا افتتاح ڈی ای او سیکنڈری خادم حسین موہل نے اپنے دست مبارک سے کیا۔

اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری نے پرنسپل محمد ارشد بٹ اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے معززین علاقہ و سابق طلبا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے تعلیم کے فروغ کے لیے کار خیر میں حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں