ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / انچارج ٹریفک ایجوکیشن کا گورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی میں آگاہی لیکچر

انچارج ٹریفک ایجوکیشن کا گورنمنٹ ہائی سکول چیچہ وطنی میں آگاہی لیکچر

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 23 ستمبر 2020 – عقیل اشفاق) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میاں آصف کمال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیوٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔
جس میں روزانہ کی بنیاد پر طلبہ کوٹریفک قوانین اور روڈسیفٹی کے متعلق لیکچرز دیے جارہے ہیں اس کے علاوہ سموگ آگاہی مہم کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلبہ کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جارہی ہیں۔
اسی حوالے سے گورنمنٹ ھائی سکول چیچہ وطنی میں طلباء کو لیکچر دیتے ہوئےانچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ نے کہا کہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ حادثات کی بہت بڑی وجہ ہے لہذا جب تک ان کی عمراٹھارہ سال نہیں ہوجاتی اور ان کا شناختی کارڈ نہیں بن جاتا تب تک ڈرائیونگ نہ کی جائے اور جن کی عمر 18 سال سے زائد ہے وہ اپنا قومی شناختی کارڈ بنوا کر ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کریں۔
اس کے علاوہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سائیڈ ویو مررز، انڈیکیٹرز کی اہمیت کے بارے میں بھی مفصل بتایا گیا۔ طلباء کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے منع کیا گیا اور لائن اور لین کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایات دیں۔
سموگ سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ سموگ انسانی صحت کے لیے مضر ہے جس سے خاص کر سانس کی بیماری جنم لیتی ہے لہذا دوران سموگ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔اساتذہ و طلباء میں سموگ آگاہی پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے