جمعہ , 18 ستمبر 2020
Home / خبریں / ساہیوال : گورنر پنجاب محمد سرور کا نجی کالج کا دورہ

ساہیوال : گورنر پنجاب محمد سرور کا نجی کالج کا دورہ

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 17 ستمبر 2020 – عقیل اشفاق)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کورونا وائرس کی بدولت 6 ماہ کے طویل وقفے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹیوں اور کالجز کےانتظامی افسران کو ھدایت کی ھے کہ وہ دوران تعلیم کورونا ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرائیں تاکہ بچوں کو وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے یہ ھدایت ایک نجی کالج کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دے رہی ہےاور پچھلے دو سالوں میں تما م یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور کالجز کے پرنسپلز کی تقرری خالصتا میرٹ پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں کی ضروریات پورا کرنے کے لئے تمام وسائل مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے –
ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ نے گورنر کو ساہیوال ڈویژن میں کالجز کی ضروریات بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود طلبا و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے – گورنر نے کالجز کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مزید فنڈز کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی اور ہدایت کی کہ موجودہ وسائل کا بہترین استعمال کر کے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے