governor of punjab 2020 1

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ساہیوال آمد

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو، 16 ستمبر 2020، نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ساہیوال آمد، تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز نے استقبال کیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دوررس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
مقامی قیادت عوام اور کارکنوں سے قریبی رابطہ رکھےاور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے عوام سے کیے گئے وعدے انشاءاللہ پورے ہوں گے۔
انہوں نے میاں وسیم رامے کا شکریہ اداکیا وہاں پر سخت ترین سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے جن کی نگرانی انچارج سکیورٹی برانچ ساہیوال سعید احمد خان لودھی کر رہے تھے۔ پروگرام کےاختتام پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اپنے قافلے سمیت لاہور روانہ ہو گئے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے ساہیوال چودھری محمد علی شکورخان چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ساہیوال میاں بابر صغیر ،ضلعی صدر انصاف ویلفیئر ونگ عمران خان غزالی ، مرکزی وائس چیئرمین قومی بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان وزارت مذہبی امور محمد عمران گل ،وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی ایم ہارون لطیف مغل سٹی صدرتحریک انصاف ویلفیئر ونگ سٹی ساہیوال چوہدری وسیم حفیظ میونسپل آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال کاشف محمود گجر ،کومسیٹس یونیورسٹی کے صفدر علی ، محمود گجر ،سید نعیم شاہ گیلانی ۔سابق ناظم شیخ اعجاز احمد رضا ،پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے سابق صدر رانا وحید،راؤ رفعت علی خان ،عمران یونس چوہان ،مرزا سعد بیگ ،رانا عبدالشکور ، شبیر گجر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں