منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / گورنر پنجاب کی عارف والا آمد، اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت

گورنر پنجاب کی عارف والا آمد، اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت

عارف والا (ساہیوال نیوز لائیو – 15 اکتوبر 2020 – محمد انعام بٹ) گورنر پنجاب عارفوالا اپنے قریبی دوست چوہدری محمد واجد کی دعوت پر آئے، جہاں انہوں نے چند روز قبل سماجی تنظیم کے زیراہتمام ہونے والی اجتماعی شادیوں کے جوڑوں کو ایک تقریب میں مبارک باد دی اور انہیں پھول اور تحائف پیش کئے ۔

گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا کہ اس موقع پر مخیر حضرات کا ذکر نہ کرنا بھی زیادتی ہو گی جنہوں نے بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیا، گورنر پنجاب نے بتایا کہ وہ گورنر ہاؤس میں کووڈ 19 ہیرو وال بنا رہے ہیں، جسمیں ڈاکٹرز سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے افراد جنہوں نے ایسے حالات میں لوگوں کی خدمت کی اور اس دوران شہید ہوئے ان سب کے نام اس وال پر لکھے جائینگے.

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں حکومت نے نہ اس صرف اس موذی مرض سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت علی اپناتے ہوئے ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں میں 12 ہزار روپے فی کس خاندان تقسیم کئے، جس سے انکے چولہے جل سکے بلکہ انہوں نے معاشی سرگرمیوں کو بھی بند نہیں ہونے دیا، یہ بات انہوں نے عارفوالا کے نواحی گاؤں 2 ای بی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے