عارف والا : گورنمنٹ ایم سی گرلز ماڈل ہائی اسکول میں ٹرانسفارمر خراب

عارف والا : گورنمنٹ ایم سی گرلز ماڈل ہائی اسکول میں ٹرانسفارمر خراب، تین دن سے بجلی کی فراہمی معطل، شدید گرمی کے موسم میں طالبات اور اساتذہ کا برا حال، سکول میں پانی کی قلت
ٹرانسفارمر خراب ہونے پر اسے خود ہی ٹھیک کروا رہے ہیں، آج شام تک ٹرانسفارمر لگا دیا جائیگا، سکول انتظامیہ کا موقف
بلدیہ کی گاڑی کے ذریعے پانی ٹینکیوں میں بھروا لیا تھا، سکول کے دوسرے میٹروں کے ذریعے پنکھے وغیرہ چلانے کی کوشش کی لیکن لوڈ کم تھا، سکول انتظامیہ
سکول انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، تاہم خراب ٹرانسفارمر کو محکمانہ طور پر ٹھیک کرانے کا پروسیس مشکل اور لمبا ہونے کی وجہ سے لوگ بغیر اطلاع کے خود ہی ٹھیک کروانا شروع کر دیتے ہیں، ایس ڈی او واپڈا علی ضیاء کا موقف
اس سلسلہ میں ایکسین واپڈا خالد سیال سے بھی رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن انکا موبائل فون بند تھا۔
کسی بھی تعلیمی ادارے یا علاقے میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں اسکا فوری متبادل بندوبست کیا جانا چاہیے تاکہ عوام شدید گرمی میں پریشانی سے بچ سکیں۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے