ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو ڈاٹ کام – 4 اکتوبر 2020 – کاشف سلیم سے) حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس جمیل احمد انصاری کی صدات میں گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچہ وطنی میں منعقد ہوا. محمد اسلم تاج نے اپنی نظم ناسٹلجیا وارڈ تنقیدکے لیے پیش کی.

حاضرین سیکرٹری سلمان بشیر، جوائنٹ سیکرٹری محمد اشرف، ملک بشیر احمد، ارشد فاروق بٹ، عرفان مقصود، سکالر سکول کے پرنسپل عابد شہزاد اور دیگر نے نظم کے فنی، اسلوبیاتی اور فکری عناصر پر سیر حاصل گفتگوکی اور اسے جدید دور کے انسان کا کرب قرار دیا. حاضرین نے نظم کے مجموعی تاثر کو متاثر کن قرار دیا.

یاد رہے کہ حلقہ ارباب ذوق چیچہ وطنی گزشتہ چار سال سے ہفتہ وار تنقیدی اجلاس باقاعدگی سے منعقد کر رہا ہے جس میں علاقے کے شعرا اور ادبا کے علاوہ ملک کے نامور شاعر اور ادیب شرکت کرتے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے