ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / خبریں / چیچہ وطنی : تین دوستوں نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ حسن سردار کمبوہ کو قتل کردیا

چیچہ وطنی : تین دوستوں نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ حسن سردار کمبوہ کو قتل کردیا

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 3 اکتوبر 2020 – چیچہ وطنی پریس کلب رپورٹ) تین دوستوں نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ ہم مشورہ ہوکر اپنے ہی دوست کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا. بلاک نمبر 11 کے رہائشی شہباز حسین کمبوہ نے رپورٹ درج کرائی کہ رات 9 بجے میں اپنے ماموں زاد بھائی حسن سردار کمبوہ کے ہمراہ کمبوہ چوک میں بیٹھا ہوا تھا کہ حسن عبدالرزاق ولد عبدالرزاق ساکن ہاؤسنگ کالونی، جنید رامے ولد وحید حشمت ساکن بلاک نمبر 9، ارتضی ولد ذکاءاللہ ساکن چک 6 گیارہ ایل اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مرسڈیز پر آئے اور حسن سردار کمبوہ کو ساتھ لے گیے.

کافی دیر حسن سردار واپس نہ آیا تو ہمیں فکر ہوئی اور ہم نے اسے کال کی لیکن اس کا نمبر بند تھا جس پر ہمیں فکر ہوئی. میں اور ابرار کمبوہ اپنی گاڑی پر اس کی تلاش میں نکلے . جب ہم جی ٹی روڈ پر واقع چک 110 بارہ ایل پہنچے تو اپنی کارکی روشنی میں دیکھا کہ تینوں دوست حسن سردار سے گتھم گتھا ہو رہے تھے.

ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے حسن عبدلرزاق نے اپنے پسٹل 30 بور سے حسن کمبوہ پر فائر کیا جو اس کے سر کے آر پار ہو گیا. ہمیں دیکھ کر ملزمان نے ہم پر بھی فائرنگ کی. ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیے. پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے