بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / اوکاڑہ : جامع مسجد تھانہ حویلی لکھا میں کھلی کچہری

اوکاڑہ : جامع مسجد تھانہ حویلی لکھا میں کھلی کچہری

اوکاڑہ (ساہیوال نیوز لائیو – 17 اکتوبر 2020 – آصف بٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کوان کے دہلیز پر حل کرنا جو وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کا ویژن ہے میرے دروازے تمام شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد تھانہ حویلی لکھا میں کھلی کچہر ی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل سے آگاہ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے فوری طور پر احکامات جاری کئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی کوشش ہے کہ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے اور وقت ضائع کئے بغیر کارروائی عمل میں لائی جائے تاخیر سے اندراج مقدمہ اور تفتیش عوام میں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کہ بسا اوقات سائنسی بنیادوں پر دیری مجبوری ہوتی ہے تا کہ کوئی بے گناہ شہری سزا کامستحق نہ ٹھرا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری سے مجھے علاقہ کی پولیس فورس کی کارکردگی کا بھی اندازہ ہوجاتا ہے جس میں مزید بہتری کے لئے لا ئحہ عمل اور روڈ میپ تیار کیا جاتا ہے انہوں نے اس موقع پر پولیس افسران اور ملازمین کو ہدایات دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے