بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / آئی جی پنجاب نے چیچہ وطنی میں قتل و غارت گری کا نوٹس لے لیا، آر پی او سے رپورٹ طلب

آئی جی پنجاب نے چیچہ وطنی میں قتل و غارت گری کا نوٹس لے لیا، آر پی او سے رپورٹ طلب

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو ڈاٹ کام – 3 اکتوبر 2020 – نمائندہ خصوصی) آئی جی پنجاب انعام غنی نے چیچہ وطنی میں قتل و غارت گری کا نوٹس لے لیا ہے، آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کر دیا ہے.

واضح رہے کہ شہر چیچہ وطنی میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے. ایک ہی دن مختلف واقعات میں نصف درجن افراد قتل ہوگئے ہیں، انتظامیہ غائب ہے اور سرکاری ہسپتال غیر محفوظ.

تفصیلات کے مطابق قتل و غارت کا پہلا واقعہ نواحی گاؤں چک 108 بارہ ایل میں پیش آیا جہاں پانچ افراد نے ماسٹر محمد اقبال مرحوم کے گھر میں گھس کر ثاقب نامی نوجوان کو گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

جوابی فائرنگ سے 4 حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہو کر فرار ہو گیا ۔ جبکہ حملہ آواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والےنوجوان ثاقب جٹ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مخالف پارٹی نے پہنچ کر اسے قتل کر دیا۔

جاں بحق ہونیوالوں میں محمد اصغر ، محمد حسن ، بنٹو، محمد ظہیر اور ثاقب جٹ شامل ہیں ۔ حملہ آوروں کا تعلق 110 بارہ ایل سے ہے ۔

دوسری واقعے میں سیاسی گھرانے کے حسن سردار کمبوہ کو قتل کر دیا گیا. جس کی ایف آئی آر میں پریس کلب کے معروف صحافی کے بیٹوں کو نامزد کیا گیا ہے. حالیہ واقعات کے بعد شہر میں امن و امان کی فضا مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے.

سماجی حلقوں میں چیچہ وطنی میں پھیلی قتل و غارت گری کی لہر پر شدید تشویش ہے. عوام نے سرکاری ہسپتال کی سکیورٹی کو محفوظ بنانے اور غفلت کے مرتکب سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

————————————————————————————————

ساہیوال، چیچہ وطنی و گردو نواح کی ویڈیوز کے لیے ہمارا چینل سبسکرائب کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے