87

ساہیوال : یوم کشمیر سیمینار و تقریبات کی تیاریاں مکمل

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 2 فروری 2021 – ارشد فاروق بٹ) ضلعی انتظامیہ نے 5 فروری کو یوم کشمیر منانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

اس سلسلے میں خصوصی تقریب صبح 10بجے تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہو گی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادشرکت کریں گے-

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بابر بشیر ہونگے جس میں کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا اور بھارتی ظلم و ستم کی تصویری نمائش بھی ہو گی۔

دن کی مناسبت سے جدوجہد آزادی میں شریک مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لئے تحصیل کونسل ہال سے ڈی سی آفس تک واک بھی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ھدایت پرضلع بھر کے تمام کالجز اور سکولوں میں بھی خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں طلبا و طالبات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر اظہار خیال کریں گے-

یوم کشمیر کے موقع پر صبح 10بجے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی –

——————————————–

انٹرٹینمنٹ ویڈیوز کے لیے ہمارا چینل ساہیوال انٹرٹینمنٹ سبسکرائب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں