33

کسان بورڈ کا 23 دسمبر کو کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 16 دسمبر 2020 – ملک دلاور سلطان) کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرچوہدری شوکت چدھڑنے کہاہے کہ کسان بورڈکسان کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے آخری حدتک جائے گی،23 دسمبر کو کمشنر آفس کے سامنے پر امن احتجاج کیا جائے گا،افسران نیک نیتی سے کسانوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں اداکریں،ملک بھرمیں کسانوں کی مشاورت سے تیارکی گئی زرعی پالیسی کانفاذناگذیرہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں چیئرمین ساہیوال مراد بخش کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدرچوہدری سعید رندھاوا،ضلعی صدررانازاہدفاروق،جنرل سیکرٹری چوہدری بنیابین،ضلعی نائب صدرراناانیس الرحمن،تحصیل صدرملک نورسمندبھٹی اورکوآرڈی نیٹرمرزاعاطف بیگ ودیگربھی موجودتھے.

انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پرعملدرآمدیقینی بنائے،سستی زرعی ادویات،منڈیوں میں نمائندگی دی جائے،زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک فوری بندکیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں