منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / صوفیہ قاسم سینئر لیڈی پوسٹ ماسٹر کی ڈی پی او ساہیوال کے ساتھ ملاقات

صوفیہ قاسم سینئر لیڈی پوسٹ ماسٹر کی ڈی پی او ساہیوال کے ساتھ ملاقات

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 28 ستمبر 2020 – رانا فرحان سے) سینئر لیڈی پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم نے ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ترجمان پولیس

ملاقات میں سینئر لیڈی پوسٹ آفیسر کا پنجاب گورنمنٹ ، منسٹر انفارمیشن اور ساہیوال پولیس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا. ملزم جتنا بھی بااثر ہو قانون سب کے لیے برابر ہے ۔ ڈی پی او امیر تیمور خان

واضح رہے کہ پوسٹ آفس ساہیوال میں خاتون پوسٹ افسر اور پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری کے درمیان جھگڑے اور خاتون افسر پر مبینہ تشدد کے حوالے سے سیکرٹری انفارمیشن میاں نوید اسلم نے موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ پوسٹ آفیسر اور پولیس نے میرے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے غنڈہ گردی کی انتہا کردی ہے اور میرے ساتھ سخت زیادتی کی گئ ہے.

میرانجی کاروبار ہے اسلامی کتابیں پورے پاکستان میں اور باہر ممالک میں پوسٹ آفس کے ذریعے سےکسٹمر تک جاتی ہیں اورانکی رقوم پوسٹ آفس کے ذریعے سے میرے دفتر آتی ہیں پوسٹ آفس کے ذمہداران عرصہ سے اسکاحساب دینے سے گریز کرتے آرہے تھے انہوں نے مزید کہاکہ وقوعہ کے روز میں اکیلا حساب کے لیئے پوسٹ آفس گیا اور متعلقہ عملہ سے بات چیت کی انھوں نے کہاکہ سینئر پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم سے ملیں انھیں ملکر انکے دفتر میں اپنادیرینہ مسئلہ بتایاتو وہ غصہ سے آگ بگولہ ہوگئیں انھوں نے مجھے تحریک انصاف اوروزیراعظم عمران خان کو برابھلا کہناشروع کردیا.


میں نے انھیں ایساکرنے سے منع کیاتو انھوں نے دفتری عملہ کواکٹھاکرلیا اور عملہ کوحکم دے کر اپنے دفتری کمرہ میں عملہ سے تشدد کروایا اور غلیظ قسم کی گالیاں دیں اور پولیس سٹی کو بلوالیا پولیس کے سب انسپکٹر تجمل یعقوب کاٹھیا نے بھی بغیر تحقیق کئیے مجھے مارناشروع کردیا اور تھانہ لے جاکر حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کردیا میراموقف نہ پوچھاگیا بعد ازاں عدالت سے ضمانت ہوئی میرے خلاف جھوٹی کاروائی کی جارہی ہے اور مخصوص پراپگینڈہ کے تحت غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے