108

اب ضمنی نہیں عام انتخابات ہونگے ، ملک ندیم کامران

ساہیوال(ساہیوال نیوز لائیو – 12 دسمبر 2020 – ملک دلاور سلطان) اپنی قیادت کو استعفے دے کر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں- اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس کب جاناہے اس کا فیصلہ پی ٹی ایم کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ممبرصوبائی اسمبلی و مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک ندیم کامران نے صدر پریس کلب پیر سید طمطراق محاسن شاہی اورانفارمیشن سیکرٹری ملک دلاورسلطان ڈھکوسے خصوصی ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز کے استعفے آرہے ہیں۔ 13 دسمبر کے بعد استعفوں کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ استعفوں کے بعد پنجاب حکومت کا رہنا مشکل ہو جائے گا۔ اب ضمنی الیکشن نہیں عام انتخابات ہوں گے۔

13 دسمبر کو ہر حالت میں لاہور میں سیاسی میدان سجے گا۔ جلسے میں لاہور جانے کے لئے تمام ہوم ورک مکمل کیا جا چکا ہے۔ کارکن ہر حالت میں لاہور پہنچیں گے اور یہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں