ضلع ساہیوال میں ترقیاتی کام اولین ترجیحات میں شامل، ملک نعمان احمد لنگڑیال

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 22 اپریل 2021 – نوید رضوان) ضلع ساہیوال میں ترقیاتی کام میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہماری سیاست عوامی خدمت ہے اور اپنا یہ مشن جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ملک نعمان احمدلنگڑیال نے کہا ہے کہ ضلع ساہیوال میں ترقیاتی کام کروانا میری اولین ترجیحات میں سے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین بیت المال ضلع ساہیوال عمران وڑائچ کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے گزشتہ روز ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع ساہیوال بالعموم اور تحصیل چیچہ وطنی بالخصوص ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے حلقے کے عوام کی خدمت ہے جو ہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر چئیرمین بیت المال ضلع ساہیوال عمران وڑائچ نے ضلع ساہیوال کے لیے ملک نعمان لنگڑیال کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہم آئندہ بھی مل کر علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

صوبائی وزیر سے ملاقات کرنے والے وفد میں میڈیا کوارڈینیٹر رضا فاروق وڑائچ اور مزمل جٹ بھی شامل تھے۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے