127

ساہیوال کی تعمیر و ترقی حکومتی ترجیح، ملک نعمان احمد لنگڑیال

ساہیوال(ساہیوال نیوز لائیو- 1 فروری 2021 – سٹی پریس کلب) ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ ساہیوال میں بھی ترقیاتی کاموں سے عوام کو بہت سی سہولیات میسر آئیں گی۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ساھیوال کی معروف سیاسی شخصیت و ایم پی ڈی ڈی کے صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے صدر حاجی وقار یعقوب و چیئرمین عرفان بشیر چوھدری کی قیادت میں آنے والے سٹی پریس کلب ساہیوال کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ساہیوال میرا علاقہ ہے اس کی تعمیر و ترقی میں جتنا کردار ادا کر سکا کروں گا۔

موٹروے کو ساہیوال سے لنکڈ کیے جانے سے فاصلے مزید کم اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو گے جو کہ ساہیوال کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں مدد گار ثابت ہو گے۔

صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے سٹی پریس کلب ساہیوال کے نوجوان صحافیوں کی پروفیشنل ورکنگ کی تعریف کی، سٹی پریس کلب کے وفد میاں وقاص چوھدری، حیدر سید، خاور علی چوھدری، چوھدری طاہر، غلام فرید، شاہزیب خان، ملک فہد و دیگران نے ساہیوال کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں اھم کردار ادا کرنے پر صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں