25

ساہیوال میں 7 کلومیٹر طویل میراتھن ریس 15 دسمبر کو ہو گی

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 11 دسمبر 2020 – عقیل اشفاق) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ساہیوال میں منی میراتھن ریس15 دسمبر بروز منگل منعقد ہوگی جو کمپری ہنسو سکول سے شروع ہوکر ظفرعلی سٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوگی-

صبح 11 بجے شروع ہونے والی 7 کلو میٹر طویل اس میراتھن ریس میں تمام عمر کے افراد شرکت کر سکتے ہیں-

یہ بات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم نے ڈی سی آفس میں ہونے والے انتظامی اجلاس میں بتائی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کی-

اجلاس میں اے ڈی سی جنرل شیرافگن، سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالدعبداللہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی-

ڈپٹی کمشنر نے میراتھن ریس کو ایک صحت مند تفریحی قرار دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس ریس میں ضرور حصہ لیں –

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ریس کے دوران کورونا ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے –

اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم نے بتایا کہ ریس میں پہلی 10 پوزیشن حاصل کرنے والے افراد میں 50 ہزار روپے کے انعام تقسیم کیے جائیں گےجس میں پہلا انعام 15ہزار روپے، دوسرا انعام 12ہزار اور تیسرا انعام8ہزار روپے ہو گا –

انہوں نے مزید بتایا کہ ریس کمپری ہنسو سکول سے شروع ہو کر کالج چوک، مال منڈی چوک، مشن چوک،ڈی سی آفس چوک، آرٹس کونسل چوک سے ہوتی ہوئی ظفرعلی سٹیڈیم پر اختتام پذیر ہو گی – رجسٹریشن کے لئے فون نمبر 03009693702 پر رابطہ کیا جا سکتا ھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں