دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد

عارف والا : ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد
ڈاکٹر احتشام مظہر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر موک ایکسرسائز کا انعقاد چوک مرلے کے نزدیک کھادر کینال ریسٹ ہاؤس پر کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو کی نمائندگی تحصیلدار چوہدری غضنفر نے کی، انہوں نے موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا۔
تحصیلدار چوہدری غضنفر نوید نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی طرف سے کے کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
ریسکیو 1122 کے ہمراہ دیگر سرکاری اداروں محکمہ انہار، سول ڈیفنس، واپڈا، محکمہ ہیلتھ، محکمہ زراعت، میونسپل کمیٹی، ریونیو و دیگر اداروں کے عملہ نے اپنے اپنے کیمپس لگائے۔
پانی میں ڈوبتے ہوئے ایک آدمی کو اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل پیر خالد قطب چشتی چئیرمن، انچارج اریگیشن محمد شعیب بھی موجود تھے۔
ایکسرسائز کی نگرانی عبدالقیوم نعیمی، ایمرجنسی آفیسر مہدی حسن، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر پاکپتن اور رضوان امیر ریسکیو 1122 انچارج عارف والا نے شرکت کی ۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے