320

چیچہ وطنی : ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال معطل

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو- 4 فروری 2021 – ارشد فاروق بٹ ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پیشہ وارانہ غفلت پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوراٹرز ہسپتال چیچہ وطنی ڈاکٹرشاہدرسول کو معطل جبکہ کاڈیالوجسٹ ڈاکٹرثمرحسین کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر نے ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز چیچہ وطنی کا اچانک دورہ کیا۔

ڈاکٹر ہارون جہانگیرنے دورہ کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹرز چیچہ وطنی میں ڈاکٹرزکی حاضری، ادویات کی فراہمی، ایمرجنسی سروسز اورصفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا اظہارخیال، ہسپتال میں فضلہ کوایس اوپیزکے تحت تلف کیاجائے، تحصیل ہیڈکوارٹرزچیچہ وطنی میں انفیکشن کنٹرول کمیٹی کو فی الفورفعال بنایاجائے۔

پیشہ وارانہ غفلت یا مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی بالکل برداشت نہیں کرینگے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادرکی ہدایت پر صوبہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

مریضوں کا خیال رکھنے والے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو سراہاجبکہ پیشہ وارانہ غفلت پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ہمارے لئے سرکاری ہسپتالوں میں سب سے اہم مریضوں کا بہتر علاج ہے۔

ایم ایس حضرات سرکاری ہسپتالو ں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں اچانک دوروں کا سلسلہ میں جاری رہے گا، ڈاکٹریاسمین راشد۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں