8

کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت میونسپل سروسز جائزہ اجلاس

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 23 اکتوبر 2020 – عقیل اشفاق) کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ ساہیوال کے شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہم ان کی ترجیحات میں شامل ہیں جن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں –

میٹروپولیٹن کارپوریشن میں افرادی کمی دور کی جا رہی ہے تاکہ صفائی کا نظام مزید بہتر ہو – ایشیائی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے شہر میں سیوریج، صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر 11ارب18کروڑ روپے کی لاگت سے کام کا آغاز کیا جا رہاہے –

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منصوبے کی بریفنگ میں کہی جس میں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر، چیف میٹرو پولیٹن آفیسر فرمائش علی خان اور منصوبے کے ریذیڈنٹ انچارج عمیر علی نے بھی شرکت کی –

کمشنر نے شہر کی عمومی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بلدیہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر گلی محلے میں کوڑا کرکٹ روزانہ اٹھانے کو یقینی بنائیں – انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہر کی صفائی میں بلدیہ عملے کے ساتھ تعاون کریں – اجلاس میں بتایا گیا کہ 15کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت سے شہر کے 3 بڑے پارکوں فرید ٹاؤن پارک، فتح شیر پارک اور چمن زار پارک کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور 44 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں