70

نادرہ آفس 90 موڑ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری

چیچہ وطنی (ساہیوال نیوز لائیو – 26 نومبر 2020 – اعجاز خان) چیچہ وطنی اڈہ 90 موڑ نادرہ آفس میں حکومتی پالیسی کرونا وائرس ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی اوراقربا پروری عروج پر.

عوام رل گئے، کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، عوامی سماجی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق کسووال کے نواحی علاقے 90 موڑ میں قائم نادرہ سنٹر میں اقربا پروری عروج پر سفارشی لوگوں کو داخلے کی اجازت، عوام رل گئے.

نہ کوئی بیٹھنے کا انتظام، حکومت کی طرف سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز کی بھی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، عوامی سماجی حلقوں کاحکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں