منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / ساہیوال ایس ایچ او نور شاہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

ساہیوال ایس ایچ او نور شاہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 12 اکتوبر 2020 – ترجمان پولیس) ایس ایچ او نور شاہ میاں محمد آصف وٹو کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائی۔

پولیس تھانہ نورشاہ نے منشیات فروش فضل داد ساکن قیوم آباد کے قبضہ سے 2360 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا۔ 9سی کی ایف آئی آر نمبر 559/20 درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

ایس ایچ او میاں محمد آصف وٹو نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ تھانہ نور شاہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو بالکل رعایت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے