منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / اختر آباد کے قریب ٹرالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو جڑواں بھائی جاں بحق

اختر آباد کے قریب ٹرالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو جڑواں بھائی جاں بحق

اوکاڑہ (ساہیوال نیوز لائیو – 4 اکتوبر 2020 – آصف) اختر آباد کے قریب ٹرالے کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار دونوں جڑواں بھائی جاں بحق ، ٹرالہ ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ نیشنل ہائی وے اختر آبادکے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے دو جڑواں بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت احمد اور حماد کے ناموں سے ہوئی جو نواحی گاؤں 11 ون اے ایل کے رہائشی تھے۔
حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 نے دونوں ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے ٹرالر کو قبضہ میں لےکر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے