ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
Home / تعلیم / اوکاڑہ : سرزمین راوی کا گمنام ہیرو

اوکاڑہ : سرزمین راوی کا گمنام ہیرو

اوکاڑہ (ساہیوال نیوز لائیو – 16 اکتوبر 2020 – ارشد فاروق بٹ) علم سب کیلئے، ملیے سر زمین راوی کے گمنام ہیرو بابا خان محمد ماچھی سے.

اوکاڑہ سے 25 کلومیٹر دور فتح پور گاؤں بڑے زمینداروں کا علاقہ ہے، لیکن آج سے 42 سال قبل مڈل سکول کو اپ گریڈ کرنے کے لئے کوئی زمیندار زمین دینے کو تیار نہ تھا تو اسی گاؤں کے غریب شخص بابا خان محمد ماچھی نے اپنی ساری زمین سکول کو عطیہ کرکے اسکو ہائی سکول کروایا۔ اور پھر باقی عمر اسی سکول کے باہر پکوڑے بیچتا دنیا سے رخصت ہوگیا۔

ایسے ہی گمنام ہیروز کی بدولت آج کئی غرباء کے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں.اللہ ان کی قبر پر کروڑوں رحتمیں نازل فرمائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے