اوکاڑہ : لڑکیوں کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو شادی کے بہانے لوٹنے والا گروہ گرفتار

سادہ لوح انسانوں کو بلیک میل کرکے لوٹنے والے گروہ میں دو پولیس ملازمین طارق اور بابر بھی شامل ہیں۔
یہ گینگ لڑکیوں کے ذریعے ٹیلیفونک کالز پر رابطہ کرکے لڑکوں کو جال میں پھنساتے تھے، رفاقت نامی شخص کو شادی کے بہانے ٹیلیفونک کالز سے رابطہ کیا گیا۔
رفاقت کو ملاقات کے بہانے بلا کر زناء کا ڈرامہ رچایا اور سادہ لوح شہری سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیا لئے گئے۔
شہری کی درخواست پر تھانہ صدر اوکاڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ۔
واقعہ میں ملوث دو پولیس ملازمین سمیت تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
شہری سے بلیک میل کرکے لوٹے گئے 2 لاکھ 80 ہزار روپے میں سے ایک لاکھ نو ہزار روپے ریکوری کی جاچکی ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے