منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیشن کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیشن کا اجلاس

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 13 اکتوبر 2020 – عقیل اشفاق) ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیشن کا اجلاس، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا جائزہ، درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جا رہاہے، چیئر مین چوہدری زاہد اقبال۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر، ڈی پی او امیر تیمور بزدار، اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق، اے سی ساہیوال سفیان دلاور اور سب انسپکٹر محمد ندیم نے شرکت کی-

اجلاس میں 12درخواستوں پر غور ہوا اور شکایات حل کرنے کے لئے انہیں متعلقہ محکموں کو بجھوادیا گیا –

جرمنی سے تعلق رکھنے والے رائے حسن حمید کی شکایت گھر پر چوری، سعودی عرب سے سفینہ ناز کی شکایت ایک پرائیویٹ ادارے سے26 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی جبکہ بیلجم سے جابر رسول نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے پلاٹوں کا قبضہ نہ دینے سے متعلق تھی –

کمیشن نے تمام درخواستوں پر جلد کارروائی کر نے کی ہدایت کی- دیگر درخواستیں فریقین کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دی گئیں جبکہ سعودی عرب سے شکیل کی اپنے چچا کے خلاف زمین پر قبضے کی درخواست مسلسل عدم پیروی پر خارج کر دی گئی –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے