بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق کامل علی آغا کی ساہیوال آمد

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق کامل علی آغا کی ساہیوال آمد

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 4 اکتوبر 2020 – سلیم کاٹھیا سے ) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق کامل علی آغا کی ساہیوال آمد، ضلعی صدر حافظ خالد محمود ڈوگر کے بھائی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مسلم لیگ ق ضلع ساہیوال کے جنرل سیکرٹری خالد صدیق کامیانہ ، نورسمند بھٹی صدر ایم ایس ایف ق پنجاب اور دیگر عہدیدارن بھی ساتھ تھے_

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا کا کہنا تھاکہ نواز شریف ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کرتے ہیں شریف فیملی جھوٹ کے علاؤہ کچھ نہیں بول سکتی نواز شریف اپنی لوٹی ہوی دولت بچانے کیلے ملکی سالمیت کے اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔ یہ جب پہلے جلاوطن ہوئے تھے اس وقت بھی یہ عوام سے جھوٹ بولتے تھے کہ ہم نے کوئی معاہدہ نہیں کیا لیکن پھر ساری قوم نے دیکھا کہ وہ معاہدہ سامنے آ گیا اس سے زیادہ میں اس اور کچھ نہیں کہے سکتا .

موٹروے زیادتی کیس کی خبر میڈیا پر نشر کرنے کی پابندی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں خود دو دفعہ سینٹ کمیٹی برائے اطلاعات کا چیرمین رہا ہوں ہم نے میڈیا کی آزادی پر کوی سمجھوتا نہیں کیا اور نا ہی کریں گے ہم نے بہت ساری قانون سازی کی ہے ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہے ہاں اگر کوئی ایسی خبر جس سے ملک کی سلامتی اور ملکی مفادات کو خطرہ ہو اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا.

ایک اور سوال کے جواب میں کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ ق لیگ اگلے جنرل اور بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کرے گی. یہ ہم نے 2018 میں جو غلطی کی ہے وہ اس اگلی دفعہ نہیں کریں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے