174

پاکپتن چوک ساہیوال میں جنرل سٹور پر ڈکیتی

ساہیوال (ساہیوال نیوز لائیو – 6 دسمبر 2020 – سعد رمضان) پاکپتن چوک تھانہ غلہ منڈی کے علاقے میں گنج شکر کریانہ سٹور پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات۔

تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکو دکان سےایک لاکھ ستر ہزار روپے نقدی رقم لے کر فرار۔

15 کی کال پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، تفتیش شروع، دوکان دار فرحت علی کا کہنا ہے کہ صبح 8 بج کر پانچ منٹ پر تین ڈاکو جو ریڈ کلر 125 ہنڈا موٹر سائیکل پر سوار میری دوکان پر آئے۔

ایک ڈاکو کے پاس رائفل اور دو کے پاس پسٹل تھے۔ ایک ڈاکو نے دوکان میں گھس کر رائفل کے زور پر دوکان دار فرحت علی کو زمین پر بٹھالیا اور سگین نتائج کی دہمکیاں دیتا رہا۔ اور دوسرا ڈاکو غلے میں سے نقدی رقم مبلغ ایک لاکھ ستر ہزار روپے نکالتا سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں