منگل , 27 اکتوبر 2020
Home / خبریں / پاکپتن شہر کے وسط میں اکلوتی تفریح گاہ ویران

پاکپتن شہر کے وسط میں اکلوتی تفریح گاہ ویران

پاکپتن (ساہیوال نیوز لائیو – 22 ستمبر 2020 – سمیع اللہ) پاکپتن چیف آفیسر بلدیہ عمران اصغر سندھو کی ناقص کارکردگی سے شہر کے وسط میں واقع ایک ہی تفریح گاہ کے اندر بچوں کے لیے لگائے گئے کچھ جھولوں کو تالے لگا دیئے اور کچھ اتار کر مبینہ طور پر فروخت کردئیے گئے.

عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پارک کو فیملیز کے لئے رات 10 بجے تک اوپن کیا ہے اسی طرح پارک سے مبینہ طور پر لگے ہوئے جھولے اتار کر فروخت کرنےکا نوٹس بھی لیا جائے.

لاکھوں روپے مالیت کے جھولے کس نے اتارے ہیں اور کہاں فروخت کیے ہیں اور ان کرپٹ چیف آفیسر عمران اصغر سندھو کو ضلع بدر کیا جائے ۔

رپورٹ: سمیع اللہ دن نیوز پاکپتن جنرل سیکرٹری پریس کلب پاکپتن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے