بدھ , 21 اکتوبر 2020
Home / خبریں / مسلم لیگ ن گوجرانوالہ جلسہ اپڈیٹس

مسلم لیگ ن گوجرانوالہ جلسہ اپڈیٹس

گوجرانوالہ (ساہیوال نیوز لائیو – 14 اکتوبر 2020 – نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کا گوجرانوالہ میں جلسہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور دونوں طرف سے لفظی گولہ باری میں اضافہ ہوگیا ہے. سوشلستان پر نواز شریف اور جلسہ تو ہوگا ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں.

معروف صحافی بھی جلسے سے متعلق اپڈیٹس کر رہے ہیں. اینکر حامد میر لکھتے ہیں:

"یہ جاتی عمرا لاہور میں شریف خاندان کی رہائش کی طرف جانے والی سڑک ہے صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف کے گھر کے باہر کل رات کو 8 کنٹینر کھڑے کر دئیے گئے یہاں کنٹینر لانے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ مریم نواز نے یہیں سے گوجرانوالہ جانا ہے کہیں کنٹینر لگا کر انہیں روکنے کی تیاری تو نہیں؟

مریم نواز نے گوجرانوالہ کے پہلوانوں کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں پہلوان مسلم لیگ ن سے عہد وفا کرتے نظر آ رہے ہیں.

ایک اور اینکر نے انتظامیہ کی جانب سے اپوزیشن کے بینرز اتارنے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے.
"سب احباب ذرا غور سے دیکھ لیں گوجرانوالہ میں مقامی انتظامیہ کی طرف سےاپوزیشن کے بینرز اتار اتار کر محفوظ کئے جا رہے ہیں ان بینرز پر واضح طور پر 16 اکتوبر کے جلسئہ عام کا ذکر ہے کچھ حکومتی ترجمانوں کادعویٰ تھا کہ ہم نے 16 اکتوبر والے بینرز نہیں اتارے ہم نے تو 9 اکتوبر والے اتارے .”

مکمل ویڈیو دیکھیے:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے