113

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ساہیوال کا اجلاس، ڈاکٹر ساجد کی رہائی کا خیر مقدم

ساہیوال(بیورورپورٹ) پی ایم اے ساہیوال کا خصوصی اجلاس، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ساجد مصطفی کی بحفاظت گھر واپسی پر اظہار تشکر، پولیس ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے، ایسوسی ایشن کا مطالبہ –

تفصیلا ت کے مطابق پی ایم اے کی ایگزیکٹو باڈی کا خصوصی اجلاس صدر ڈاکٹر اختر محبوب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ساجد مصطفی کی بحفاظت گھر واپسی پر مسرت کا اظہار کیا گیا –

پی ایم اے کے انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر نثار احمد کی پریس ریلیز کے مطابق ایسوسی ایشن نے بھر پور تعاون کرنے پر ساہیوال پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ ڈاکٹروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو –

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں