پولیس لائن میں موٹرسائیکل و ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں کا امتحان

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے پولیس لائن میں موٹرسائیکل و ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس کے امیدواروں سے روڈسائن اورعملی ڈرائیونگ امتحان لیا۔
اس موقع پر موٹر وہیکل ایگزامینئر حافظ سلیمان، انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ ٹریفک وارڈن فرید افتخار اوردیگرمتعلقہ آفیسر بھی موجودتھے۔
انہوں نے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کومبارک باددیتے ہوئے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال اچھے اورتربیت یافتہ ڈرائیورفراہم کرنے کیلئے میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کررہی ہے۔
ٹیسٹ پاس کئے بغیرکسی کوبھی ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیاجاتا،لائسنس کاحصول عملی امتحان میں 100فیصدکامیابی کے بغیرناممکن ہے۔
شہریوں کو میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس ایشوکیے جاتے ہیں،انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔
لین اورلائن کی پابندی یقینی بنائیں اور ٹریفک قوانین واحتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قانون کی پاسداری کریں۔

UAE URDU

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے